وز?راعظم 9جون س? تاج?ستان ?ا دور? ?ر?? گ?

217

وزیراعظم میاں نوازشریف 9جون سے تاجکستان کا دورہ کریں گے ۔دورے کے دوران وہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف 2روزہ دورے پر کل تاجکستان روانہ ہوں گئے ۔وزیراعظم کے ہمراہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کےہم منصب کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں اور اپنے دورے کے دوران وہ پانی سےمتعلق منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس “واٹر فار لائف”میں پاکستانی وفدکی نمایندگی کریں گے  جس میں پانی سے متعلقہ امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

 وزیراعظم تاجکستان کے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے جب کہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔