شمال? وز?رستان،ج??پ م?? 7فوج? ش??د،19د?شتگرد?لا?

223

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 7فوجی شہید جب کہ 19دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب گزشتہ رات دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 19 دہشت گردمارے گئے۔سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو تعاقب کیا تو اس دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کی زد میں آکر 7فوجی جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے بقول فورسز کی جوابی فائرنگ میں 5کمانڈروں سمیت 19دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں سیکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک اور کئی کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔