ا?ن ا? 108 ضمن? انتخابات: مسلم ل?گ? ام?دوار ?ام?اب

416

منڈی بہاالدین این اے 108 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔

منڈی بہا الدین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ نے 25525 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امید وار محمد تارق تارڑ دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے83 ہزار 647 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 58 ہزار 122 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر صرف 32 ہزار 953 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

الیکشن میں ٹرن آوٹ 53 فیصد رہا۔ حلقہ این اے 108 میں رجسڑرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 269 ہے جن میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 594 جبکہ عورتوں کی تعداد ا لاکھ 84 ہزار 675 ہے۔