?وئ??، فورسز ?? ?اروائ? م?? 3خطرنا? د?شت گرد گرفتار

280

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل میں پولیس اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کاروائی کی جس کے نتیجے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے ملزمان نے شہر میں پندرہ سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے گرفتار افراد کے بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مذکورہ افراد کا سرغنہ ولی عرف رحمان خالد ائیر بیس حملے میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار افراد سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔