یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں کو زیادہ موثر اور دیر پا بنانے کے لئے ایسا مواد بنانے کی کوششیں کررہے ہیں جو شمسی توانائی کو زیادہ سے زیادہ جذب کرسکے گی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ چھوٹے چھوٹے دھاتی پینلز پر ایساکالے رنگ کا پینٹ کررہے ہےں جوسورج سے آنے والی 90 فیصد روشنی کو جذب کرلیتا ہے اور اس کے ذرات اس قدر چھوٹے ہیں کہ سورج کی روشنی جب اس میں داخل ہوتی ہے تو اس میں ایسے پھنس جاتی ہے جیسے کوئی گھنے جنگل میں گم ہو جائے۔