تر? انتخابا ت م?? ط?ب اردگان ?? پار?? پ?ر فاتح

222

انقرہ: ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اتوار کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی جبکہ اسکے برعکس کردستان پارٹی نے الیکشن میں 25 سیٹیس حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس میں اے جے کے 41.0 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب تو ہوگئ ہیں لیکن ترکی کے آئین میں مجوزہ ترمیم کے لئے اب انہیں کسی دوسری جماعت کو شامل اتحاد کرنا ہوگا ان کے لئے تنہا آئینی ترمیم کرنا ممکن نہیں رہا۔

واضح رہے کہ ترکی کے مضبوط اور مشہور ترین لیڈر کے طور پر دیکھے جانے والےاردگان حالیہ انتخابت میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد ملکی آئین میں ترمیم کا ارادہ رکھتے تھے ۔

مقامی رپورٹ کے مطابق اردگان نے 2011 کے الیکشن کے مقابلے میں 8 فیصد ووٹ کم لئے تاہم اسکے باوجود وہ اب بھی حالیہ الیکشن میں 276 سیٹیں حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

ترکی کی کردستان نے اس الیکشن میں 25 سیٹیں حاصل کرلی ہیں تاہم اس نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے سے انکار کردیا ہے۔