برطان?? ن? اپن? فوج? عراق ب??جن? ?ا اعلان ?رد?ا

192

برلن : برطانیہ نے عراق میں125 فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی فوجی داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کرینگے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کیلئے مزید 125 فوجی انسٹرکٹرز عراق روانہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کو دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ فوجیوں کی روانگی کے بعد عراق میں برطانوی فوجیوں کی تعداد تین سو ہوجائے گی۔