قوم? اسمبل? ??169حلقو? ??فارم15س?متعلق رپور?س ان?وائر? ?م?شن ?وموصول 

281

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 169 حلقوں کے فارم 15سے متعلق رپورٹس انکوئری کمیشن کو موصول ہوگئی ہے۔

انکوئری کمیشن کو موصول  ہونے والی رپورٹس  میں قومی اسمبلی کے 169 حلقوں کے فارم 15 سے متعلق تفصیلات شامل ہیں ۔ رپورٹ میں خیبر خیبر پختونخواہ کے 73 ، پنجاب کے 211، سندھ کے 59 اور بلوچستان کے 20حلقوں کی رپورٹس موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے صوبائی حلقوں میں سےبیشتر حلقوں کےفارم 15غائب تھے جبکہ تھیلےکھلےہوئے تھے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے 31شانگلہ کے 193پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 ، این اے 49 اسلام آباد کے 288 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 ، این اے 48اسلام آباد 260 پولنگ اسٹیشنز میں سے 22 ، این اے25 ڈیرہ اسماعیل خان کے 219 پولنگ اسٹیشنز میں 39، این اے19ہری پورمیں 284پولنگ اسٹیشنزکےفارم15غائب، جبکہ 88 تھیلےکھلے پائے گئے ہیں۔

تاہم انکوائری کمیشن کی جانب سے  فارم 15 سے متعلق تمام رپورٹس سیاسی جماعتوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔