گلگت بلتستان ال??شن ، ن ل?گ ن? تمام س?اس? جماعتو? ?ا صفا?ا ?رد?ا

205

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان کی حکمران جماعت نے تمام سیاسی جماعتوں کو مات دیدی ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) 14 نشستوں کے ساتھ قانون ساز اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کےمطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ نون کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہیں وادی کی 24 سیٹوں میں سے 14 نشستیں پاکستان مسلم لیگ نون نے حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف دونشستیں حاصل کرسکی ،سابق حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے حصے میں محض ایک نشست آئی ۔

مجلس وحدت مسلمین نے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے دو سیٹوں پر کامیابی سمیٹ لی ہیں اس کے علاوہ دو آزاد امیدوار وں نے بھی جیت اپنے نام کرلی ہیں۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے دوسرے الیکشن میں سابق وزیر اعلی مہدی شاہ بھی شکست کھاگئے انہیں اسکردو سے تحریک انصاف کے راجہ جلال حسین نے ہرادیا ، سابق وزیراعلیٰ نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے گھانچے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تینوں نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہیں ۔