خوات?ن ??لم? پ?نن? ?? پابند? س? مستثن?? قرار

254

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کراچی میں خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کراچی شہر میں خواتین کو موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ہیلمٹ  کے استعمال کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیاہے جس سے متعلق کراچی کی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی شہر میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا تھا۔