کراچی میں کورنگی کے علاقے آر ایریا میں سوتیلے باپ نے دوبیٹوں کو ہتھوڑے مار کر زخمی کردیا
علاقے مکینوں کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جہاں نشے کے عادی باپ نے پیسے مانگنے پر اپنے دوکمسن بچوں کو ہتھوڑوں کے وار سے زخمی کردیاتھا ۔
زخمی بچوں کو فوری طور پر این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج بروز منگل ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جاں بحق بچے کی عمر ساڑھے تین سال بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا بیٹا جس کے عمر سات سال کے قریب ہے اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں ۔
اسپتال زرائع کے مطابق دونوں بچوں کے سر میں شدید زخم آئے تھے جس کے باعث ان میں خون کی کمی واقع ہوگئی تھی آج دوران علاج ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعہ میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ظالم باپ کی تلاش شروع کردی ہے اور اسکی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہیں۔