شفقت حس?ن ?? پ?انس? چوت?? بار معطل

1962

کراچیسزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی ایک بار پھر موخر کردی گئی ،مجرم کو آج 5 بجے کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا۔ کل یورپی یونین کےوفد نے صدر مملکت سے ملاقات میں پھانسی روکنےکی استدعا کی گئی تھی۔

سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کو آج 5 بجے کراچی جیل میں پھانسی دی جانی تھی جب کہ جیل حکام کے مطابق پھانسی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھی لیکن آخری لمحات میں پھانسی مؤخر کرنے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوئے جس کے بعد اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی چوتھی بار موخر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل شفقت حسین کی پھانسی مجرم کی عمر کے تعین کے حوالے 3 بار مؤخر کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کے ایک وفد نے کل صدر پاکستان ممنون حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی ، ملاقات میں شفقت حسین کی پھانسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا تھا جس کے بعد صدر کی جانب سے مجرم کی پھانسی کو روکنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

دوسری جانب شفقت حسین کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم  کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے جس کےبعد آج چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گی، مجرم کی عمر کے تنازعے کو بنیاد بناکر سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے 2001 میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے 7 سالہ بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004 میں سزائے موت سنائی تھی۔

اس سے قبل بھی شفقت حسین کی پھانسی کو تین بار معطل کیا جاچکا ہے۔