?و?ت بحر?? ?? ?مان?ر ?? پا?ستان ن?و? ?? سربرا? محمد ذ?اء الل? س? ملاقات

227

کویت بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ ہیڈ کورٹر کا دورہ کیا اور پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔

ترجمان نیوی کے مطابق کمانڈرکویت نیول فورس  کے سربراہ میجر جنرل خالد ایم عبداللہ کے پاکستان پہنچنے پر پاکستان نیوی نے  پرتپاک انداز میں استقبال کیا جبکہ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل خالد ایم عبد اللہ کوسلامی پیش کی۔

میجر جنرل خالد ایم عبداللہ  نے  پاکستان بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان کے درمیان پیشہ وارانہ امور پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک کویت  نیول فورسز کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کویت نیول فورس  کے سربراہ میجر جنرل خالد ایم عبداللہ نے اپنے دورے کے دوران پاک بحریہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔