پنجاب م?? مز?د چار ملزمان اپن?انجام ?و پ?نچ?

167

لاہور: ملک میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ میں دو، فیصل آباد اور ساہیوال میں ایک، ایک قیدی کو صبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

زرائع کے مطابق سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی عابد مقصود اور ثناء اللہ کو پھانسی دی گئی، دونوں مجرموں نے انیس سو ستانوے میں تھانہ بھیگووالہ کی حدود میں ایک بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

فیصل آباد سینٹرل جیل میں عابد نامی قیدی اپنے انجام کو پہنچا ، مجرم نے انیس سو اٹھانوے میں یاسین نامی شخص کو قتل کردیا تھا، جبکہ ساہیوال سینٹرل جیل میں قیدی محمد نواز عرف کاکا کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نے انیس سو پچانوے میں لاہور کے تھانہ لوئر مال کی حدود میں معمولی تنازعےپر زاہد محمود نامی شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔