حافظ نع?م الرحمن ?? نجم? عالم س? ملاقات ،پ?پلز پار?? ?را چ? ?ا صدر بنن? پر مبار?باد

347

 امیر جماعت اسلامی کرا چی حافظ نعیم الرحمن نے ایک وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے نئے صدر نجمی عالم سے پیپلز سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے نجمی عالم کو صدر مقرر کیے جا نے پر انہیںمبارکباد پیش کی اور اس امید اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں گے ۔

ملاقات میں شہر کے عمومی حالات با ہمی دلچسپی کے امور اور کرا چی میں بلدیا تی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد میں جماعت اسلامی کرا چی کے سیکریٹری عبد الوہاب ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور قاضی صدرالدین بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سردار خان ،فرید انصاری ،اظہار الحق حسن زئی اور لطیف مغل بھی مو جود تھے ۔