داعش جنگجو?? ?? موبائل فونز ?ا ???ا حاصل ?وگ?ا،ن?و ?ار? ?ائمز

233

نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اتحادیوں نے داعش جنگجوﺅں کے موبائل فونز اور دیگر برقی آلات کا ڈیٹا حاصل کرلیاہے۔

امریکا کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اتحادیوں نے چھاپہ مار کر داعش کے جنگجوﺅں کے موبائل فونز اور دیگر برقی آلات کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران داعش کے راہنماﺅں کے لیپ ٹاپس ‘ موبائل ‘ سیل فونز سے 4 سے 7 ٹیرا بائٹس ڈیٹا حاصل کیا گیا اس ڈیٹا سے جنگجو کمانڈروں کے امریکی اتحادی فوجوں سے بچنے کے لئے اپنائے گئے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔

حکام کے مطابق داعش کے راہنما فرار ہوتے ہوئے اپنے سیل فونز اور دیر الیکٹرانک آلات چھوڑ گئے۔ ان کی بیگمات ایک دوسرے کو اطلاعات فراہم کرتیں اور پھر الیکٹرانک مداخلت سے بچتے ہوئے بیگمات یہ اطلاعات اپنے خاوندوں کو پہنچاتی۔

امریکی حکام کے مطابق چھاپے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ اپنی آمدنی کا آدھا حصہ  تیل کی پیداوار اور اپنے آپریشنل اخراجات پرخرچ کرتی ہے جبکہ دیگر آدھی آمدن پیداواری سہولتوں کو برقرار رکھنے اور کارکنوں کو تنخواہیں دینے پر خرچ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں  یورپی اتحاد افواج ستمبر 2014ءسے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے کررہی ہیں ۔