خ?بر ا?جنس? م?? بمبار? س? 12د?شت گرد ?لا?

201

خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمبار کی گئ جس کے نتیجے میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں سیکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک اور کئی کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ بعض دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک کر خود کو فورسز کے حوالے بھی کیا ہے۔