وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ دوشنبے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں انھوں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ گہرے روابط رکھتا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بان کی مون سے ملاقات میں خطے میں امن و امان کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور ترقی کے اہم اہداف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا بان کی مون سے کہنا تھا کہ قیام امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے بڑے شراکت داروں میں شامل ہے اور خطے میں امن و امان کے قیام کی کوششوں میں اپنا کردار اداکرتارہے گا۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان نے 20 نکاتی قومی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔