حساس مقامات ?? اطراف م?? ا?ل?? فورس ?ا گشت ب??ا د?ا گ?ا ??، س? پ? او

263

گوجرانوالہ: سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظرسیشن کورٹ ، انسداد ہشت گردی کورٹ سمیت ضلع کچہری ، سنٹرل جیل اور اشرف مارتھ شہید پالیس لائنز و دیگر اہم مقامات کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں افسران کو ہدایات اور جوانوں کو خصوصی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ حساس مقامات کے اطراف میں ایلیٹ فورس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اہم مقامات کے گیٹ پر تعینات پولیس نفری جدید اسلحہ سے لیس ہو گی جب کہ جیل کے مین گیٹ پر موجود سنتری کے لئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا لازم قرار دیا گیا ہے اور زگ زیگ انٹری کو فوقیت دی جا رہی ہے ۔

عدالت کے احاطے میں داخل ہونے والے اشخاص کی فزیکل چیکنگ میں بہتر ی لانے کے لئے متعلقہ سیکیورٹی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بخشی خانہ میں بند حوالات کے اطراف میں بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ملاقاتیوں کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

سی پی او نے ان ملک میں موجود سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے اپنے آفس میں پولیس افسران اور شہریوں کی موجودگی میں سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ کہ وہ جیل میں موجود ملزمان کو عدالت ہائے میں پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو بریف کریں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے جدید اسلحہ سے لیس پولیس ریزرو کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔

آخر میں سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ضلعی پولیس موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے چوکس ہے ۔ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو بحال کرے گے۔