پا?ستان? افواج ?ر جارح?ت ?ا جواب د?ن? ?? ب?رپورصلاح?ت ر??ت? ??: وز?ر داخل?

358

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے لہٰذا بھارت کسی پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلط فہمی میں نہ رہے۔

چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیر مملکت راجیہ وردھن راٹھور کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا حامی ہے لیکن بھاری تسلط اور اجارہ داری کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں کی جائے گی۔ پاکستان مخالف عناصر کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان میانمار نہیں اور اس کی مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تلخیوں بھری تاریخ کو ایک طرف رکھ کر نہ صرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان امن و مذاکرات کے عزم کا اعادہ کیا۔

چوہدری نثار نے دو ٹوک انداز میں بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کی قیادت کو اب دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے۔ پاکستان اب بھارت کے نت نئی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا نہ ہی کسی کے پاکستان پر تسلط و اجارہ داری کے عزائم کی تکمیل ہونے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر مملکت برائے اطلاعات راجیہ وردھن راٹھور نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی افواج کی میانمار میں علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کو پاکستان کے لیے واضع پیغام قرار دیا تھا۔