اقتصاد? را?دار? منصوب? ?? نگران? ??لئ? پارل?مان? ?م??? بنائ? جائ?،طارق الل?

452

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، حکومت جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکی اس کے علاوہ گزشتہ بجٹ اہداف بھی حاصل نہیں کئے جا سکے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے منصوبہ پر حکومت کو مبارکباد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ لواری ٹنل منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، بجٹ میں شہداء کے لواحقین کا 10 لاکھ تک قرضہ معاف کرنے کے اعلان پر بھی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

صاحبزادہ طارق اللہ نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے پی کے کو پن بجلی کے خالص منافع کے بقایات جات کی ادائیگی کی جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیر مستحق لوگوں کو امداد مل رہی ہے اس کا دوبارہ سروے کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک موجودہ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سکینڈل نہیں آیا، توقع ہے کہ حکومت اپنی بقیہ مدت بھی اسی طرح پوری کرے گی۔