ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کراچی ٹریفک پولیس ایکشن میں آگئی اور پابندی کے پہلے ہی روز 3ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے چالان کردیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 3ہزار 661موٹرسائیکل سواروں کے چالان کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے 30گھنٹوں میں مجموعی طور پر 6ہزار834شہریوں کا چالان کیا ہے جس کی مد میں 15لاکھ41ہزار 200روپے وصول ہوئے ہیں جب کہ اسی دورانیہ میں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 622گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ 30ڈرائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے