?راچ? آپر?شن، ?ارگ? ?لر سم?ت 80 مشتب? افراد گرفتار

241

کراچی: رینجرز نےشہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث اسی ملزمان کوحراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ ملزمان کو پکڑلیا۔

سندھ رینجرز نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اس دوران 80 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان میں ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد شامل ہیں۔

ادھرمحمود آباد پولیس نے کارروائی کرکےسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر عمران عرف چوئی کو گرفتار کرلیا۔

لیاری کے علاقے بروہی محلہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جمیل بخش اور ملا زاہد کو گرفتار کرلیا ایس پی کلفٹن کے مطابق ملزمان کا تعلق عزیر جان گروپ سے ہے۔

خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران مبینہ پولیس مقابلےمیں دو ملزمان مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔

رینجرز نے رات گئے کراچی کے علاقےشاہ فیصل میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ۔