?راچ? م?? س? ا?ن ج? ملن? لگ?

247

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی پمپ کھول دئیے گئے ہیں ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق منگل کی صبح پمپ کو گیس کی سپلائی بحال کی جانی تھی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے منگل کے روز گیس کی سپلائی بحال کی اور محض بیس منٹ بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر کسی نوٹی فیکشن کے اچانک گیس معطل کردی جس کے باعث شہر قائد میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔

گیس بندش کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن کے آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا تاہم آج سیکٹریری سی این جی اور ایم ڈی سوئی سدرن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد دوپہر دو بجے کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسٹیشن کو گیس کی سپلائی شروع کردی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ کل وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔