?راچ? اس?ا? ا??سچ?نج م?? ت?ز?، 203 پوائن? ?ا اضاف?

242

کراچی: کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس پوائنٹ میں 203 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 475 کی سطح پر موجود ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ منگل کے روز مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا اور 200 پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔