?راچ? ?? عوام بجل?،پان? اور ?رانسپور? سم?ت د?گر مسائل ?ا ش?ار ???،حافظ نع?م الرحمن

277

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیہ عظمیٰ کی طرف سے نئے بجٹ میں کراچی کے لیے کو ئی بڑا منصوبہ شامل نہ کر نے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اسے کراچی کی عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی اور شہریوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔کراچی کے عوام بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ۔ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ کراچی کی عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے اور شہریوں کو مسائل کے بھنور میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کے مسائل حل کر نے اور عوام کو سہولیات فراہم کر نے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی اور اقدامات کر ے اور تعمیر وترقی کے نئے منصوبے بنائے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکا م ثابت ہوئی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف یہ حال ہے اور دوسری طرف کراچی کی تباہی و بربادی کی بدترین صورتحال سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں سمندری اور ماحولیاتی آلودگی پر ازخود نوٹس لینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی ہے اور سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں کی ناقص کارکر دگی پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے مزید تفصیلات طلب کی ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سمندر میں بڑے پیمانے پر غلا ظت اور گندگی پھینکی جارہی ہے آبی حیات تباہ ہو رہی ہے ۔ایک بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ۔بر ساتی نالوں پر عمارتیں تعمیر ہیں ۔لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ سوموٹو ایکشن ایک خوش آئند عمل ہے ۔امید ہے کہ سپریم کورٹ متعلقہ اداروں کی سرزنش کرے گی اور اُن کو ہدایت دے گی کہ وہ اپنی کار کردگی کو بہتر بنائیں اور غفلت اور لاپرواہی ترک کریں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی پر گزشتہ 25سالوں سے مسلط رہنے والوں نے عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے کچھ نہیں کیا اور شہریوں کے بنیا دی اور دیرینہ مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔