بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے نظمی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر خیبرپختونخوا میں ہڑتال کی جاری ہے جب کہ سہہ فریقی اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
تیس مئی کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام عائد کرکے احتجاج کی کال اور آج مختلف شہروں میں ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام (ف)اور پیپلز پارٹی کو حکومتی وزرا نے منانے کی کوشش کی اور ان کے تمام مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم سہہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخار حسین نے حکومت کی ایک نہ سننی ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی پر یقین نہیں اور وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی عدالت میں جارہے ہیں۔
ہڑتال کی کال پر صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں میں دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے جب کہ چار سدہ میں پی پی کے ضلعی صدر نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد چارسدہ کے مختلف علاقوں دکانیں اور کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔