پنجاب بج? ، 20 ?زار ??وب و?ل ?و بائ?و گ?س پر منتقل ?رن? ?ا ف?صل?

777

لاہور: حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال 2015-16 کے دوران بجلی اور ڈیزل پر چلنے والے 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب آئندہ مالی سال کے دوران بہت سے کسان دوست اقدامات کو یقینی بنائے گی جس میں زرعی ترقی ، کاشتکاروں کو ان کی اجناس کے معقول معاوضہ کی فراہمی ، ایگریکلچر سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، پانی کی کمی دور کرنے ، نہری پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے پختہ کھالوں کی تعمیر اور دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بجلی اور ڈیزل پر چلنے والے 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے منصوبہ پر ایک ارب 87کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل سے ایندھن کی مد میں 4ارب روپے کی بچت بھی ہو سکے گی۔