افغانستان م?? س??ور?? فورسز ?? آپر?شن م?? 46 شر پسند ?لا?

301

کابل : افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 46 شر پسند ہلاک ہو گئے جبکہ شدت پسندوں کی فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 صوبوں میں شرپسندوں کے خلاف مختلف آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں 46 شرپسند ہلاک اور 36 زخمی ہو ئے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے اور بارودی سرنگ کی زد میں آ کر 8 فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم انہوں نے ان کے بار ے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایا جبکہ ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔