شفقت حس?ن ?? پ?انس? رو?ن? س? متعلق درخواست مسترد

207

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شفقت حسین کی سزائے موت روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شفقت حسین کی عمر کا غلط تعین کرکے اسے سزا سنائے گی ۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد انتظامیہ عمر نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ شفقت حسین کے 9جون کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یورپی یونین کے دباؤ پر مجرم کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا تھا۔