عل? گ?لان? ن? ب?ارت مخالف س?م?نار ?ران? ?ا اعلان ?رد?ا

194

سری نگر: حریت رہنما سید علی گیلانی نے چودہ جون کو بھارت مخالف سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ سیمینار میں کشمیری رہنماؤں سمیت سکھ اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حریت لیڈر نے کہا کہ سیمینار کے زریعے عالمی برادری کی توجہ بھارت میں ہونے والے مظالم کی طرف دلائی جائے گی مقبوضہ وادی میں تمام اقلیتوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جارہا ہے ۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بات کی جائے گی انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہر اقلیت کو ساتھ آنے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی پاسپورٹ رکھنےکے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی پاسپورٹ رکھنا میری مجبوری ہے میں کشمیری ہو مجھے بھارتی کہ کر نہ پکارا جائے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں چند روز قبل سکھوں پر بھارتی فوج نے بہیمانہ تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی سکھ زخمی ہوگئے تھے ۔