تر? وز?ر اعظم ?اب?ن? سم?ت مستعف?

232

انقرہ: حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت نہ ملنے کے باعث ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ ترک صدر نے انہیں نئے منتخب حکومت کے عہدہ سنبھالنے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ عام انتخابات میں توقع کے برعکس سادہ اکثریت نہ حاصل کرسکی جس کے باعث وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے ہیں ۔

صدارتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا مستعفی ہونا طے شد ہ طریقہ کار کے مطابق ہے جس کے تحت نئے الیکشن کرانے کے بعد وہ کابینہ سمیت استعفی دے دیتے ہیں ۔

ترکی میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کے تمام رزلٹ آئندہ ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے اس کے بعد نئے حکومت تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے گو کہ جسٹس پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی اس کے باوجود حالیہ انتخابات میں اس نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں اور امید ہے کہ ترکی میں آئندہ مخلوط حکومت بنے گی۔