?? و? سگنلز س? ط?ارو? ?? ?ر??نگ

179

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی وی سگنلز سے طیاروں کی ٹریکنگ کی جاسکتی ہے۔

ایئر ٹریفک سگنل کا کنٹرول فراہم کرنے والی کمپنی نیٹس اور ان کی شریک کمپنیوں نے تحقیق میں بتایا ہے کہ ٹی وی سگنلزٹاورز سے نہ صرف طیاروں پر نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ یہ ریڈار کا سستا متبادل بھی ہے۔

محققوں کا کہنا ہے کہ مخصوص ریسیور کے استعمال سے انھوں نے 10 ہزار فٹ کی اونچائی تک بیک وقت 30 طیاروں کو ٹریک کیا ہےتاہم ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی بہت کام کیے جانے ہیں۔

ان میں طیاوروں سے ٹکرا کر آنے والے سگنلز کے سمت کے تعین کے لیے تین مخصوص ریسیورز لگائے گئے۔ ان سگنلز کے حصول میں لگنے والے وقت کا باقی بے روک ٹی وی سگنل سے موازنہ کیا گیا۔