قرآن وسنت ?ا نظام غالب ?و?ر ر?? گا، حافظ نع?م

381

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کا نظام غالب ہوکر رہے گا اور قرآ ن وسنت کی بالادستی کے لیے باطل نظام کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ملیر زون کے تحت منعقدہ 7روزہ محفل قرآن وسنت کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ خوشحال اوراسلامی پاکستان کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچا ئیں گے۔ قرآن وسنت کا نظام غالب ہوکر رہے گا اور مغربی وسیکولر نظام کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ترکی ایک سیکولر اسٹیٹ تصورکی جاتی ہے مگر وہاں بھی اسلام پسندو ں نے اپنے کردار، اخلاق اور مخلص جدوجہد کے ذریعے اپنا لوہا منوایا ۔ امت مسلمہ بیدارہوچکی ہے، باطل تہذیب اورمغربی آقاﺅں کومسلمان بچے بچے سے خطرہ لاحق ہے ۔ اسلامی اورخوشحال پاکستان کی جدوجہد اسی طرح زوروشورسے جاری وساری رہی تو انشاءاللہ اسلامی انقلاب کی صبح جلد بیدارہوگی ۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن وسنت کی دعوت کولے کراٹھنے اور ساری دنیا پر چھاجانے کا عزم ہی دراصل فتح مکہ کا پیغام ہے ،اسلامی تاریخ سے سبق حاصل کر نے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے حکمران مغربی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں اورہم اسلامی نظام زندگی کا نفاذ چاہتے ہیں ہم حکمرانوں کوان کے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی محمد یونس بارائی ،ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث مفتی ثناءاللہ ،امیرزون حافظ نجم الدین ،عنایت اللہ خان ،حکیم سعادت ابراہیم ،الطاف پٹنی ،صہیب بلال ،وسیم مرزا ،مولانا یامین منصوری ،خورشید عالم گجر،کریم بخش ،اوردیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔