اعصام الحق ?و م?نز ?بلز ?? ?وار?ر فائنل م?? ش?ست

225

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر جائلز مولر ٹاپ شیلف اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کو دفاعی چیمپئن جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکاﺅ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آٹوٹرن پارک روسمیلن، ہالینڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ہالینڈ کے جین جولین راجر اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاﺅ نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر جائلز مولر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں برطانیہ کے جمی مرے اور آسٹریلیا کے جان پیرز نے جنوبی افریقہ کے ریون کلیزن اور راجیو رام کو 6-4 اور 7-6 ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔