?وئ?? م?? پول?س موبائل پر فائرنگ س? 4ا?ل?ار جا? بحق

238

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پشتون آباد تھانے کی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ منان چوک پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر موبائل میں سوار چاروں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتولین کے چہرے اور سرپر گولیاں لگی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔