چین نے کہا ہے کہ مئی کے دوران اس کی قومی صنعتی پیداوار میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کی گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران کارخانوں، ورکشاپس اور کان کنی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو2014 ء کے اسی عرصے کی نسبت 6.1 فیصد زائد ہے۔
پرچون فروشی میں مئی کے دوران ہونے والا اضافہ 10.1 فیصد رہا جبکہ ڈھانچہ سازی میں مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری کی شرح بڑھ کر 11.4 فیصد رہی۔