ل?ن?گر?بنگ م?? س?اس? جماعت?? اور ش?ر? انتظام?? ملوث ??، ر?نجرز

244

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ایپکس کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں لینڈ مافیا کی سرپرستی سیاسی لیڈران اور زمینوں پر قبضے میں شہری انتظامیہ ملوث ہے۔

ان کے مطابق زمینوں پرقبضوں میں سیاسی جماعتیں،سٹی گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

چارجون کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق رینجرز نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے شرکاء کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں ہونے والے بیشترجرائم کی سرپرستی کراچی کی ایک بڑی جماعت کرتی ہے جب کہ غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے رقم جمع کرنے اور زمینوں پر قبضے میں سیاسی لیڈران سمیت سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

ڈی جی رینجرز کے بقول شہریوں سے فطرات کے نام پر جبری رقم وصولی کی جاتی ہے اور یہ رقم اسلحےکی خریداری کےلیےاستعمال ہوتی ہے جب کہ  کروڑوں روپےمختلف گینگ وارکے دھڑوں میں تقسیم کیے جانے کے علاوہ سندھ کی اعلیٰ شخصیات کو بھی غیر قانونی رقم پہنچائی جاتی ہے۔

پانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کاروبار میں بڑا حصہ پانی کی غیرقانونی فراہمی کا نظام ہے اور پانی کی غیرقانونی ترسیل سے حاصل شدہ رقم بھی کروڑوں میں ہے۔