امر???: ?تا ناب?نا مال?ن ?و بچان? ??لئ? بس ?? آگ? ?ود گ?ا

223

امریکی قصبہ بریوسٹر میں کتا اپنی نابینا مالکن کو بچانے کیلئے بس کے آگے کود گیا۔ جس سے مالکن سکول بس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی جبکہ معمولی زخمی مالکن کے کتے کی ٹانگ پر زخم آئے ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو نابینا مالکن کی رہنمائی کرنے والا فیگو نامی کتا مالکن آڈر ے سٹون کے ہمراہ سڑک پار کر رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور کی نظروں سے اوجھل آڈرے سٹون کو بچانے کیلئے کتا فوری طو رپر مالکن سے پہلے ہی بس کے سامنے کود گیا جس پر ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک لگا کر بس روکنا پڑی تاہم اس دوران بس کی ایک سائیڈ کی طرف موجود اڈرے سٹون کو معمولی خراشیں آئی۔

بس کے بالکل سامنے کودنے والے کتے کی ایک ٹانگ زخمی ہوگئی ۔ معمولی زخمی ہونے والے فرد اور کتے کو فوری مدد کرتے ہوئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ جائے وقوعہ پر موجود قریبی پٹرول پمپ کے ایک ملازم نے بتایا کہ حادثہ کے فوری بعد کتا اپنی مالکن کے ساتھ کھڑا رہا اور مالکن کا ساتھ چھوڑنے سے گریز کرتا رہا جس پر مالکن کتے کو علاج کیلئے فوری قریبی ہسپتال لے گئی ۔