گلگت بلتستان، دوبار? گنت? م?? ل?گ? ام?دوار ا?? وو? س? ?ام?اب

224

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار کو دوبارہ گنتی میں ایک ووٹ سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

زرائع کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے حلقے جی بی ایل اے 7 اسکردو میں ایک ووٹ نے بازی پلٹ دی ہے دوبارہ گنتی میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار محمد اکبر تابان کو کامیاب قرار دیدیا گیا ہے اس سے پہلے مذکورہ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ جلال حسین ایک ووٹ سے فاتح قرار دیئے گئے تھے۔

ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دوباری گنتی کی درخواست دی تھی اس نشست کی جیت کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں مجموعی طور پر 15 نشستیں جیت لی ہے ۔