پشاور م?? ?مان?ر ا?ف پ? آر پر خود?ش حمل?،2 ا?ل?ار جا? بحق

232

پشاور: پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس وین کو قریب بم خودکش دھماکہ ہوا ہے دھماکے میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ حیات آباد کے علاقے فیز 5 میں کیا گیا جہاں ایف پی آر کی وین کوخودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس کےدو گن میں جاں بحق اور کمانڈرملک طارق شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منقتل کردیا گیا ہے جہاں دوران علاج دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اسپتال زرائع کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہیں ۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نا فذ کرے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے پولیس نے چاروں طرف سے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔

پولیس زرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک طارق گھر سے آفس جانے کے لئے نکلے تو حیات آباد کے قریب ایک موٹر سائیکل وین سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔