آئند? 24گ?ن?و? ?? دوران موسم گرم اور خش? ر?? گا، مح?م? موسم?ات

275

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، قلات، ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد اور حیدرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال میں 35 ملی میٹر جبکہ نورپورتھل، جوہرآباد 32، سرگودھا24، منڈی بہاولدین16، جھنگ08، گوجرانوالہ05، سیالکوٹ 04، مٹھی، گجرات 03 اورفیصل آباد میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں45 جبکہ سبی 44، نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیرآباد 43، موئنجو داڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان، سکھر اور روہڑی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی جی میٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان (اشوبا) عمان کے مشرق میں180 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ سندھ کے ماہی گیر جمعہ سے اور بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔