عراق م?? ?ار بم د?ما??، 20 افراد ?لا? ، متعدد زخم?

158

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے

غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کے شمالی شہر شہولہ میں کیا گیا جہاں خودکش بمبار نے باروسے بھری کار کو پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادیا حملے میں تین پولیس آفیسر سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 6 شہری بھی شامل ہیں خودکش حملے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسرا دھماکہ صوبہ انبار کے مشرقی شہر فلوجہ میں ہوا جہاں پولیس بیس کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا حملہ اس قدر شدید تھا کی آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں، خودکش حملے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئےاور کئی زخمی ہوگئے۔

عراقی پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو استعمال کیا گیا ۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ داعش نے اس وقت عراق کے سب سے بڑے صوبے رمادی پر مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور دیگر علاقوں میں ان کی پیش قدمی جاری ہے ۔