وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پوری قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کو واپس اپ گریڈ کر کے B-3 درجے میں شمار کر لیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے اپ گریڈ کر دیا ہے، وہ یہ خوشخبری پوری قوم اور ایوان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 2012ء کو موڈیز نے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے ڈاؤن گریڈ کر کے CAA-1 درجے میں شمار کر دیا تھا۔ اب انہیں ای میل کے ذریعے موڈیز نے تین سال بعد پاکستان کو واپس B-3 گریڈ میں اپ گریڈ کر دیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔