?ائ??ور? ?ا پ? ?? 95لوئر د?ر م?? دوبار? انتخاب پر ح?م امتناع? جار?

175

پشاورہائیکورٹ نےحلقہ پی کے 95 لوئر دیر کے دوبارہ انتخاب پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخاب کرانے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  پی کے95میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔

 جماعت اسلامی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ مظہر عالم اور جسٹس مسز ارشاد قیصر نے سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پی کے 95 لوئر دیر کے دوبارہ انتخاب پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخاب کرانے سے روک دیا جب کہ الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ حلقے سے جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے ۔