جاپان ن? ?س?ر? پ??ن?ن? ?ا عالم? مقابل? ج?ت ل?ا

248

لندن: لندن کے علاقے کوسبیتھ میں کسٹرڈ پھینکنے کا عالمی مقابلہ منعقد ہوا فائنل میں جاپان نے انگلینڈ کی مقامی ٹیم کو ہرا کرمیچ اپنے نام کرلیا ۔

کسٹرڈ پھینکنے کا عالمی میلہ 1967 سے منایا جارہا ہے جس میں برطانیہ اور جاپان شرکت کرتا ہے اس مقابلے میں انگلینڈ کی 17 مقامی ٹیمیں اور جاپان سے ایک قومی ٹیم حصہ لیتی ہے ۔

کھیل کا طریقہ کار یہ ہے کہ کم سے کم ٹائم میں حریف ٹیم پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں کسٹرڈ پھینکا جاتا ہے اگر کسٹرڈ منہ پر لگا تو چھ پوائنٹ، کمر کے پانچ پوائنٹ اور ہاتھ پر لگنے کے تین پوائنٹ ہوتے ہیں۔

دوہزار پندرہ کے عالمی مقابلے میں جاپان نے برطانیہ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا ۔

اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد کوسبیتھ پارک میں موجود تھی اور خوکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی۔