وز?راعظم ?ا ت?ن سال م?? بجل? ?? لو?ش??نگ ختم ?رن? ?ا اعلان

217

وزیر اعظم میاں نوازشریف نے تین سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کسی حصے میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادرکوبہترین ضلع اور پورٹ بناناچاہتے ہیں، گوادر کو فری پورٹ کا درجہ دیا جانا چاہیے اور گوادرکوخلیجی ممالک کی طرح ڈیوٹی فری بناناچاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کاذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پورٹ قاسم اورحب میں کوئلے سےبجلی بنانےکے منصوبےشروع کررہےہیں جب کہ حیدرآباد کراچی موٹروے پر کام جاری ہے اسی طرح کھر حیدرآباد موٹروے پر غور جاری ہے، ہزارہ موٹروے زیر تعمیر ہے جو علاقے کی تقدیر بدل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے، ملتان ایئرپورٹ کے افتتاح کے دن میں نے گیلانی صاحب کو بھی بلایا تھا۔