لاہور سے مانچسٹر جانے والا پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا طیارہ کا لینڈگ کے دوارن ٹائر پھٹ گیا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کرالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 کا ٹائر اس وقت پھٹ گیا جب طیارہ لینڈنگ کررہا تھا۔ بوئنگ 777 کا ٹائر پھٹنے سے طیارہ کو سوائی جزوی نقصان کے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا ہے جس کو غیر ملکی ایئر لائن کی مدد سے ٹھیک کرلیا گیا۔
ٹائر پھٹنے کے واقعہ کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 نے اپنے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے مانچسٹر سے لاہور کے لئے اوڑان بھری۔