مود? ?? ب?ان ??خلاف س?ن?? م?? مذمت? قرار داد منظور

199

سینیٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر راجا ظفرالحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم مودی کےبیان کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی قیادت کے ایسے بیانات پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے۔

متن میں کہا گیا ہے  پاک فوج دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنےکےلیےتیارہے۔متن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہم کسی کو اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔