جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، مودی کا بیان دہشت گردی پرمبنی ہے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اعتراف جرم کے بیان کو ریکارڈ بنا کر عالمی عدالت میں لے جایا جائے، ان کا بیان دہشت گردی پرمبنی ہے، بھارت نے ہمیں آج تک تسلیم نہیں کیا، ایسے بیانات سے خطہ میں فساد برپا ہوسکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ آج بھارت کے مقابلہ میں پاکستان زیادہ مضبوط ہے۔